ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی کے  سالانہ امتحانات جولائی 19اور22کو ہونگے : وزیر تعلیم سریش کمار

ایس ایس ایل سی کے  سالانہ امتحانات جولائی 19اور22کو ہونگے : وزیر تعلیم سریش کمار

Mon, 28 Jun 2021 19:09:09    S.O. News Service

بھٹکل:28؍جون(ایس اؤ نیوز)ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات جولائی 19اور22تواریخ کو منعقد کئے جانےکا بنگلورو میں ریاستی وزیر برائے پرائمری و ہائی اسکول ایس سریش کمار نے اعلان کیا ہے۔

محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نےبتایا کہ حساب، سماجی سائنس اور سائنس پر مشتمل پرچہ جولائی 19بروز پیر کو اور 22جولائی بروزجمعرات کو لسانیات (فرسٹ، سکینڈ ، تھرڈ لینگویج)کا پرچہ ہوگا۔ پرچے صبح 30-10بجے سے دوپہر 30-1بجے  تک ہونگے۔ مزید  بتایا کہ امسال سالانہ امتحانات میں 8.76لاکھ طلبا شریک ہونگے جن کے لئے کل 73066امتحانی مراکز بنائے گئےہیں۔ 30جون کو ہال ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ کووڈ سے متاثرہ طلبا کے لئے کووڈ کئیر سنٹروں میں امتحانات کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزیر سریش کمار نے بتایا کہ بچے امتحان میں لازماً شریک ہوں کیونکہ ریاست کے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے تیقن دیا ہے کہ امتحانی مراکز بچوں کے تحفظ گاہیں ہیں اس طرح کا انتظام کیاگیا ہے۔ اس سلسلےمیں وزیر سریش کمار نے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ، ضلع پنچایت سی ای اؤ، ضلع ایس پی کے ساتھ وڈیو کانفرنسنگ کرتے ہوئے  امتحانی مراکز میں بچوں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے اور امتحانات کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔  اس موقع پر محکمہ تعلیمات عامہ کے چیف سکریٹری اوما شنکر، کمشنر انوب کمار، پی یو بورڈ ڈائرکٹر سنیہل آر، ہائی اسکول تعلیمات عامہ کی سومنگلا ، محکمہ صحت عامہ کے اضافی چیف سکریٹری جاوید اختر موجود تھے۔


Share: